عظیم سرکشی، جس کو جنگ آزادی کہا جاتا ہے، کی پاداش میں ہزاروں حریت پسندوں کے بہائے گئے خونِ ناحق سے زیادہ آج ڈیڑھ ارب زندہ انسانوں کی غیر انسانی حالت زار کا تقاضا ہے کہ برصغیر سے سامراجی لوٹ مارکے نظام کو ختم کر کے یہاں کے محنت کشوں کو اپنا مقدر سنوارنے کا موقع میسر ہو۔