مقررین نے کامریڈ لال خان کی انتھک اور بے باک انقلابی جدوجہد کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، ان کی تحریروں اور تقریروں کو مشعل راہ قرار دیا اور سوشلسٹ انقلاب تک اس جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔ تقریب کا اختتام محنت کشوں کا عالمی ترانہ گا کر کیا گیا۔