طبقاتی جدوجہد

پختونخواہ میں تحریک انصاف کے ساتھ ’’نیا پاکستان‘‘ بنانے میں شریک جماعت اسلامی مالاکنڈ میں اپنے روایتی فسطائی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انقلابی سوشلزم کا نعرہ لگانے والے پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان، ٹریڈ یونین رہنمائوں اور ترقی پسند نظریات رکھنے والے نوجوانوں کو دھمکایا جارہا ہے، مسجدوں میں کفر کے فتوے جاری کئے جارہے ہیں اور گھروں کو جلانے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔ اس ساری کاروائی میں جماعت اسلامی کو کچھ طالبان گروہوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ ریاستی مشینری اور صوبائی حکومت اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بن کر جماعت اسلامی کی بالواسطہ حمایت کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔