مظفرآباد ( راشد شیخ ) 30 مئی 2019ء کو طبقاتی جدوجہد آفس لوئر پلیٹ مظفرآباد میں ایک روزہ ایریا مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کا ا یجنڈا ”پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال“ تھا۔ بحث کا آغاز راشد شیخ نے کیا جبکہ سیشن کو چیئر باسط ارشاد نے کیا۔ کامریڈ نے اپنی لیڈ آف میں پاکستان کی موجودہ سیاسی، سماجی، اور معاشی  صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس کے بعد حماد منیر، شان علی، مروت راٹھور، ثاقب خان نے سیشن میں مداخلت کرتے ہوئے بحث کو مزید بڑھایااور موجودہ حالات کے تناظر میں انقلابی تنظیم کی تعمیر پر زور دیا۔ اویس علی نے سوالات کی روشنی میں ساری بحث کو سمیٹا۔