ملتان (ندیم پاشا) مورخہ 11 جون 2019ء کو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی طرف سے گلگشت ملتان میں عوام دشمن بجٹ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ جس میں بجٹ کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مظاہرین نے آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر بنائے گئے بجٹ کو عوام دشمن اور مزدور دشمن قرار دیتے ہوئے اس کو ماننے سے انکار کیا۔ مزید برآں مظاہرین نے آ نے والے دنوں میں بجٹ مخالف تحریک چلانے اور حکمران طبقہ کی خباثتوں کو بے نقاب کرنے کا بھی اعلان کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت ندیم پاشا نے کی اس کے علاوہ اسلم، ذیشان شہزاد، ذیشان بٹ، ساجد، رانا اظہار، احسن خان، عاصم خان، شاہزیب خان اور دیگر ساتھی بھی شریک ہوئے۔