خیر پور میرس (ضیاالدین)مورخہ 13 اکتوبر 2019ء بروز اتوار گاؤں مٹھڑی ضلع خیر پور میرس میں ایک روزہ وومین مارکسی اسکول کا انعقاد کیا گیا۔ اسکول مجموعی طور پر تین سیشنز پر مشتمل تھاجس کو چیئر غلام فاطمہ نے کیا۔ اسکول کے باقاعدہ آغاز سے پہلے کامریڈ روزہ، تسلیم اور مرک نے انقلابی گیت گائے۔
پہلا سیشن ”عالمی و ملکی صورتحال“ پر تھا جس پرلیڈ آف کامریڈ خوشبو نے دی اور کامریڈ شازیہ اور شبانہ نے بحث کو آگے بڑھایا۔
دوسرا سیشن ”سوشلزم کیا ہے؟“ پر تھا جس پر لیڈ آف کامریڈ لبنا فراز احمد نے دی اور روزینہ بلوچ اور کامریڈ اقرا نے بحث کو آگے بڑھایا۔
تیسرا اور آخری سیشن ”وومین امپاورمنٹ“ پر تھا جس پر لیڈ آف کامریڈرابعہ شمس الدین نے دی اور رقیعہ، سمیہ اور حمیدہ نے بحث کو آگے بڑھایا۔