ملتان (انقلابی طلبہ محاذ) 26ستمبر 2019ء کو ملتان میں ایک روزہ مارکسی سکول کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی طور پر دو سیشنز رکھے گئے۔ پہلے سیشن ”پاکستان تناظر“ کو ندیم پاشا نے چیئر کیا اور لیڈ آف عمران کامیانہ نے دی۔ عمران نے اپنی لیڈ آف میں پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی حالات کا مارکسی تجزیہ موجودہ عالمی حالات اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستانی حکمران طبقے کی آپسی لڑائی اور دوسری طرف مزدور طبقے کے بڑھتے ہوئے استحصال پر تفصیلی بات رکھی۔ مختلف سوالات کی روشنی میں طارق چوہدری، ذیشان شہزاد اور اسلم نے بحث میں حصہ لیا۔ سیشن کا سم اپ عمران کامیانہ نے کیا۔

مارکسی سکول کے دوسرے سیشن کا عنوان”انقلابِ روس کی تاریخ“ رکھا گیا جس کو ندیم پاشا نے چیئر کیا۔ ساجد نے لیڈآف دیتے ہوئے روس کے انقلاب سے قبل اور انقلاب کے دوران حالات وواقعات کا مارکسی تجزیہ پیش کیا۔ اُنہوں نے روس میں ہونے والے انقلاب کوآج کے مزدور طبقے کے لیے ایک مشعلِ راہ قرار دیا۔ ذیشان شہزاد نے انقلابِ روس کی وجوہات بیان کیں اور اُس دور کو موجودہ دور سے جوڑتے ہوئے بحث کو آگے بڑھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ انقلابِ روس نے محنت کشوں کے لیے ایک ایسی مثال قائم کی جس سے ایک بہتر دنیا تشکیل دی جاسکتی ہے۔ عمران کامیانہ نے بالشویک پارٹی کے کردار اور محنت کشوں کی تحریک کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے سیشن اور سکول کا باقاعدہ سم اپ کیا۔