جوہی (خادم کھوسو) مورخہ یکم نومبر 2019ء کو جوہی میں ایک روزہ مارکسی اسکول منعقد کیا گیا۔ جو دو سیشنز پر مشتمل تھا۔ اسکول کی چیئر کے فرائض کاشف زونر نے سرانجام دیے۔ پہلا سیشن ”عالمی و ملکی تناظر“ پرتھا جس پرلیڈ آف خادم کھوسو نے دی۔ کھوسونے عالمی و ملکی سیاست، معیشت اور سرمایہ دارانہ بحران پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس ایجنڈے میں کنٹریبیوشنز شبیر شیخ، میر مرتضیٰ تھہیم، منٹہار گاڈھی، محسن خان باہوٹو، امین جمالی اور حنیف مصرانی نے کیں۔
دوسرا سیشن ”انقلابی پارٹی کی تعمیر“ تھا جس پر لیڈ آف امین لغاری نے دی اور کہا کہ آج سرمایہ دارانہ بحران کے نتیجے میں چھوٹی بڑی تحریکیں ابھر رہی ہیں۔ آنے والوں وقتوں میں بڑی بڑی تحریکیں اور انقلابات پھوٹیں گے جس کی قیادت کے لیے سوشلسٹ نظریات سے لیس انقلابی پارٹی کی تعمیر کا فریضہ آج ہمارے ذمے ہے جس کے بغیر یہ تحریکیں بے نتیجہ ثابت ہونگی۔ اسکول کا سم اپ اعجاز بگھیو نے کیا۔