انڈیا(ونود ملک) مورخہ 23 فروری 2020ء کو بھارتی زیر انتظام کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی ریجنل کمیٹی جموں کی جانب سے کامریڈلال خان کی یاد میں پہلی تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعزیتی میٹنگ میں کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر اور چار دفعہ جموں اور کشمیر سے منتخب ہونے والے ایم ایل اے محمد یوسف تاریگامی بھی موجود تھے۔ کشمیر میں دوسری تعزیتی میٹنگ سنٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)کے کارکنان کی جانب سے 1 مارچ 2020ء کو جموں میں منعقد کی گئی۔ ان اجلاسوں میں شرکا نے کامریڈ لال خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور محنت کش طبقے کی نجات کے لئے ان کی انقلابی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
اسی طرح مورخہ یکم مارچ 2020ء کوہوٹل گولڈن ٹری ریلوے روڈ فرید آباد ہریانہ (انڈیا) میں کامریڈ لال خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت’شیر ہریانہ‘ کے چیف ایڈیٹر امر ناتھ باغی نے کی جبکہ مقررین میں ونود ملک، ستیش کمار، جیوتی سنگ، ہریش شرما اور ہریش گولاٹی شامل تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کامریڈ لال خان کی زندگی اور برصغیر جنوب ایشیا میں ان کی انقلابی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔