سجاول (انیتا سکندر زئنور) گوٹھ سدھار سنگت اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے گاؤں احمد خان زئنور ضلع سجاول میں محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت سجاول ضلع کی سیاسی اور سماجی کارکن میڈم سکینہ نے کی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد مختلف علاقوں سے سیمینار میں شریک تھی۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرہاو حید زئنور، عنبر لطیف زئنور، پی ٹی یو ڈی سی کی رہنما انیتا سکندر زئنور، غلام فاطمہ زئنور، برکھا نواز زئنور، بینظیر آکاش زئنور، مہرالنسا زئنور اور نازیا محبوب زئنور نے کہا کہ ہم اس سرمایہ دارانہ نظام میں دوہرے استحصال کا شکار ہیں کیونکہ ہمیں سماج کے ہر شعبے میں نظر انداز کیا جاتا ہے اور مردوں کے عیوض ہمیں اجرتیں بھی آدھی دی جاتیں ہیں۔ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور ہر روز محنت کش طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی لئے ہمیں ہمارے حقوق حاصل کرنے کے لئے ایک غیر طبقاتی معاشرے کا قیام عمل میں لانا ہوگا۔ آج ہم محنت کش خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مردوں کے شانہ بشانہ سوشلسٹ انقلاب کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔