جوہی (خادم کھوسو) بیروزگار نوجوان تحریک (BNT) کی جانب سے جوہی میں باقاعدہ ہفتہ وار سٹڈی سرکل کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 24 جولائی 2020ء کو ”پاکستان میں طبقاتی نظام تعلیم اور نوجوانوں کے مسائل“ کے موضوع پر اسٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پچیس سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز خاکروب یونین کے صدر کامریڈ شبیر شیخ نے شرکا کو خوش آمدید کر کے کیا اور تعلیم کی اہمیت پر اپنی شاعری پیش کی۔ گفتگو کی شروعات محسن خان باھوٹو نے کی اور پاکستان کے تعلیمی نظام اور طبقاتی تفریق پر روشنی ڈالی۔ جس کے بعد اے ڈی لغاری، اسد لغاری، عابد سندھی، کریم خان لغاری، ماجد اصغر رستمانی، عبداللہ کھوسو، عظیم لغاری، یوسف لغاری، عون محمد لغاری، مرتضٰی جمالی، ابل اداس، غلام حیدر گہایل لغاری، عاشق سومرو، زین کھوسو، خلیل عارف سومرو، فیاض کھچی اور اکبر لغاری نے بحث میں حصہ لیا۔ دوران بحث سوال و جواب کے ساتھ بے مثال انقلابی شاعری کا سلسلہ رواں رہا۔ بحث کا سم اپ کامریڈ امین لغاری نے کیا جبکہ چیئر کے فرائض بے روزگار نوجوان تحریک کے رہنما خادم کھوسو نے سرانجام دیے۔