دادو (ضیا زؤنر) مورخہ 23 اگست کو دادو میں بیروزگار نوجوان تحریک اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے لیون ٹراٹسکی کی 80 ویں برسی منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں، طلبہ اور مزدور انقلابی رہنماؤں نے شرکت کی اور لیون ٹراٹسکی کے بالشویک انقلاب، مارکسزم اور لینن ازم کے دفاع میں شہید ہونے تک کی گئی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کی چیئر کے فرائض سجاد جمالی نے سرانجام دیے جبکہ لیڈ آف حنیف مصرانی نے دی۔ کنٹریبیوشنز کرنے والوں میں اعجاز بگھیو، صدام خاصخیلی اور ضیا زؤنر شامل تھے۔ جبکہ پروگرام کا سم اپ امین جمالی نے کیا۔ تقریب کا اختتام مزدوروں کا انٹرنیشنل گیت گا کر کیا گیا۔
خبریں, رپورٹیں, مزدور تحریک, یوتھ