جوہی (خادم حسین کھوسو) مورخہ 12 اکتوبر کو طبقاتی جدوجہد آفس جوہی میں جوہی کے نوجوانوں کی تنظیم جوہی یوتھ فرنٹ کا الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین جوہی کے جنرل سیکریٹری امین لغاری کو بطور مبصر مدعو کیا گیا تھا۔الیکشن میں نئی باڈی کی تشکیل ہوئی اور اس کے بعد موجودہ صورتحال پرایک لیکچر پروگرام منعقد کیا گیا۔
لیکچرکار امین لغاری تھے جنہوں نے ملکی صورتحال اور خصوصی طور پر جوہی کے تعلیمی، معاشی، سیاسی اور صحت کے مسائل پر تفصیل سے بات رکھی اور بتایا کہ جب تک سرمایہ دارانہ نظام ہے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کنٹربیوشنز کا سلسلہ شروع ہوا توجے وائی ایف (جوہی یوتھ فرنٹ) کے خزانچی رمضان لغاری، جنرل سیکریٹری اعجاز پنہور، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شعیب اختر لغاری، ایجوکیشنل سیکریٹری عبد الرشید رانجھانی، سینئر نائب صدر عابد حسین لغاری، نوجوان طالبعلم ارشاد رودنانی بلوچ، حیدر سلطان رودنانی بلوچ، شفقت حسین لغاری اور جے وائی ایف کے چیئرمین غلام اکبر لغاری نے خطاب کرتے ہوئے مہنگائی اور بیروزگاری کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ چیئر کے فرائض فیاض کھچی نے ادا کئے۔