نوشہرہ فیروز (شبانہ پیرزادہ) مورخہ 7 مارچ کو انقلابی طلبہ محاذ اور پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین نوشہرہ فیروز کی طرف سے ”پاکستان کا موجودہ سیاسی اور معاشی بحران“ کے عنوان سے ایک لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف سیاسی اور سماجی نمائندگان سمیت عورتوں اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ لیکچر دیتے ہوئے صدام نے عالمی معاشی بحران کے پاکستان پر پڑتے ہوئے اثرات کو نمایاں کیا۔ کامریڈ نے سرمایہ داری کے زوال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کا معاشی زوال ہی سیاسی زوال کا سبب ہے جو یہاں کے محنت کشوں کو غربت کی گہرایوں میں دھکیلتا جا رہا ہے۔ سوشلسٹ انقلاب ہی اس سماج کو ان تاریکیوں سے نکال سکتا ہے۔ سوالات کی روشنی میں اعجاز بگھیو، سعید خاصخیلی، شبانہ پیرزادہ، زینب پیرزادہ، سحر پیرزادہ، انور پنھور اور شہباز پھلپھوٹو نے بحث کو آگے بڑھایا جبکہ سم اپ صدام نے کیا۔

پروگرام میں محنت کش عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے بھی بات رکھی گئی۔ شبانہ نے پروگرام میں شریک ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اس جدوجہد میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی جبکہ پروگرام کی چیئر کے فرائض رمیز مصرانی نے ادا کیے۔