انقلابِ روس کے قائد لیون ٹراٹسکی نے تجزیہ پیش کیا تھا کہ نوجوان درختوں کی بلند ٹہنیوں کی طرح ہوتے ہیں جو سماجی طوفانوں میں سب سے پہلے جھولنے لگتی ہیں اور انقلاب کی آمد کا پیغام دیتی ہیں۔ اس تناظر میں کچھ عرصہ قبل ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ (RSF)کے شائع کردہ زیر نظر کتابچے میں اس خطے میں بٹوارے سے پہلے اور بعد طلبہ تحریکوں اور تنظیموں کی تاریخ کا گہرائی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ اسی طرح تاریخی حوالے سے آج کی طلبہ تحریک کی کیفیات اور فرائض کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ کا دستور اور پروگرام بھی اس کتابچے میں شامل ہے۔ آج ملک کے نوجوانوں میں پائی جانے والی شدید بے چینی اور طلبہ تحریک کی بیداری کی کیفیت میں یہ دستاویز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔