خیر پور میرس (شاہجہان) مورخہ 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ کو آر ایس ایف شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”طلبہ سیاست کیوں؟“ کے عنوان سے لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ شاہجہان نے پروگرام کو چیئر کیا جبکہ آر ایس ایف کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی نے طلبہ سیاست کی تاریخ، طلبہ یونین کی ضرورت اور موجودہ کیفیت میں طلبہ کے سیاسی و سماجی کردار پر بحث کی۔


یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے عین وقت پر ہال کا اجازت نامہ خارج کر دیا گیا جبکہ طلبا و طالبات نے مڈ ٹرم امتحان دے کر گراؤنڈ پر ہی لیکچر کا اہتمام کیا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلبہ شریک ہوئے اور بعد ازاں کمرے میں لیکچر کو جاری رکھا گیا۔ لیکچر کے بعد بھی سوال و جواب کا سلسلہ جاری رہا اور آر ایس ایف شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کی آرگنائزنگ باڈی کے قیام پر تفصیلی بحث کی گئی۔