کوئٹہ (نادر خان) مورخہ 9 نومبر کو کوئٹہ میں ’جدید میکرو اکنامک تھیوری کا تعارف‘ کے موضوع پر ایک سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا جس میں چالیس سے زائد محنت کشوں اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اس موقع پر کامریڈ عمران کامیانہ نے کلاسیکی سیاسی معاشیات، مائیکرو اکانومی اور میکرو اکانومی کے فرق اور آپسی تعلق کو بیان کرتے ہوئے بات کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے جدید میکرواکانومی کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے قومی آمدن و جی ڈی پی، ملکی معیشت کے بیرونی و اندرونی خساروں، قرضہ جات، انفلیشن، شرح سود، ایگریگیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی، فسکل اور مانیٹری پالیسی، سپلائی سائیڈ او ر ڈیمانڈ سائیڈ معاشیات اور ان سے وابستہ دیگر ذیلی موضوعات اور معاشی طریقہ ہائے کار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور پھر اس ساری بحث کو مارکسی تھیوری کی روشنی میں پاکستان کے معاشی بحران کے ساتھ جوڑا۔ اس موقع پر حاضرین کی جانب سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے تمام بحث کو سمیٹا۔