ارجنٹینا (انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ) 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ کو بین الاقوامی سوشلسٹ لیگ کی پہلی کانگریس کا آغاز بیونس آئرس میں ہوا۔ جس میں پانچ براعظموں کے 25 ممالک کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ کانگریس کا آغاز پلازہ ڈی مائیو میں ایک عظیم بین الاقوامی ریلی کے ساتھ ہوا۔ کانگریس اجلاس کے متوازی یوتھ کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی حالات اور انقلابیوں کے تناظر کے ساتھ، پہلی عالمی کانگریس کے مباحثے شروع ہوئے۔ سیشن کا آغاز ’Unidad FIT‘ (ارجنٹینا) میں ایم ایس ٹی کے الجینڈرو بوڈارٹ اور ایس ای پی (ترکی) کے وی یو ارسلان کی رپورٹس اور متعدد مداخلتوں سے ہوا جو کہ آئی ایس ایل کی بنیاد سے لے کر اب تک کی اہم پیش رفتوں، چیلنجوں اور مواقع کی عکاسی کرتی ہیں۔ مختلف خیالات کے تبادلے سے ہٹ کر، ایک حقیقت کی طرف زیادہ تر وفود کی طرف سے اشارہ کیا گیا اور وہ یہ کہ اس کانگریس کی اہمیت اور وبا کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود یہ کانگریس کر جانا سب کے لیے قابل مسرت ہے۔ یہ بحث آنے والے دنوں میں جاری رہے گی اور ہفتے کے آخر میں ان دستاویزات، قراردادوں اورتحریکوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جو ہماری نوجوان تنظیم کے اگلے اقدامات کی رہنمائی کریں گے۔

پلازہ ڈی مائیو میں زبردست ریلی

بروز ہفتہ 4 تاریخ کی سہ پہر، ہزاروں سوشلسٹوں نے تاریخی پلازہ ڈی مائیو کو انقلابی بین الاقوامیت کے جذبات سے بھر دیا۔ بڑے جوش اور توجہ کے ساتھ، سینکڑوں نوجوانوں اور کارکنوں نے اس تاریخی جلسے میں شرکت کی جس نے حالیہ برسوں کی شاندار جدوجہد کے نمائندوں کو ایک ہی اسٹیج پر اکٹھا کیا تھا۔

سب سے پہلے، ’Unidad FIT‘ میں ایم ایس ٹی کی سیل فیرو نے ان تمام کامریڈوں کے ساتھ اسٹیج سنبھالا جو اس پارٹی کی آواز اور کانگریس، صوبائی قانون سازاسمبلیوں اور مختلف سٹی کونسلوں میں جدوجہد کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔

 

اس کے بعد، لوٹا سوشلسٹا (برازیل) سے ڈگلس دنیز، فرانس کے ولادیمیر سوانج لا کمیون، یوکرائن سوشلسٹ لیگ (یوکرائن) کے اولیگ ورنک، یوتھ موومنٹ فار چینج (لبنان) کے علی حمود اور ”سہاراوی نوجوان“ کی چائیا احمد بابا بیروک (مغربی سہارا) نے عوام سے بھرپور خطاب کیا اور پہلی آئی ایس ایل کانگریس کے انعقاد کا جشن منایا۔

طبقاتی جدوجہد (پاکستان) سے عمران کامیانہ اور ایس ای پی (ترکی) سے وولکان یو ارسلان نے اپنے جذبات کی حدت سے چوک میں موجود لوگوں کے جوش میں مزید اضافہ کر دیا جو ”مزدور طبقہ ایک ہے اور اس کی کوئی سرحد نہیں ہے“ کے نعروں سے گونج رہا تھا۔

آخر میں، ’Unidad FIT‘ (ارجنٹینا) میں ایم ایس ٹی کے الجینڈرو بوڈارٹ نے اس شاندار تقریب کے اختتامی کلمات ادا کرنے تھے، جنہوں نے ایک تقریر کے ساتھ آئی ایس ایل کی انقلابی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بحران کا سامنا کرنے کے لیے اور ہر چیز کو تبدیل کرنے کے لیے لڑتے رہیں گے۔

اس تقریب کے آخر میں محنت کشوں کا عالمی ترانہ (انٹرنیشنل) پلازہ ڈی میو میں گونج اٹھا۔