ارجنٹینا (آئی ایس ایل) بین الاقوامی سوشلسٹ لیگ کی پہلی کانگریس کے فریم ورک میں، لیفٹ فرنٹ اتحاد ارجنٹینا میں ایم ایس ٹی کے زیر اہتمام ایک وسیع سرمایہ داری مخالف نوجوانوں کے کیمپ کا7 نومبر کو آخری دن تھا۔
ملک بھر سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ، مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بین الاقوامی وفود بھی شامل تھے جو بین الاقوامی کانگریس میں بطور مقرر شریک تھے۔ پہلے دن، لاطینی امریکہ، بغاوتوں اور تناظر؛ مشرقی یورپ، دیوار گرنے سے لے کر سرمایہ دارانہ آمرانہ حکومتوں تک اور شمالی افریقہ، صحراوی عوام کی اپنے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کے ساتھ پر بات کی گئی۔ مرکزی کانفرنس میں، ایمپلسو سوشلسٹا (کولمبیا) کے ڈیوڈ، ایس ای پی (ترکی) کی دریا کوسا، طبقاتی جدوجہد (پاکستان) کے اویس قرنی اور ایم ایس ٹی (ارجنٹینا) کے ماریانو روزا کی طرف سے نظام کے بحران، نوجوانوں اور وبائی مرض کے بعد کے مسائل پر ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔
دوسرے دن صبح کے وقت خوراک کی خود مختاری، جبر کے خلاف جدوجہد اور مقامی لوگوں کی جدوجہد، اور تمام صنفی حقوق کی جنگ کی ورکشاپس ہوئیں۔ دوپہر میں، ہزاروں لوگ پلازہ ڈی مائیو کے لیے آئی ایس ایل کی پہلی کانگریس کی بڑی افتتاحی تقریب کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہوئے۔
آخر میں، گزشتہ اتوار کو یوتھ موومنٹ فار چینج کے نمائندوں کی طرف سے لبنان، مذہبی بنیاد پرستی اور سوشلسٹ انقلاب پر بیک وقت ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ سپین اور فرانس: پولرائزیشن، اصلاح پسندی اور انقلاب پر، ایس او ایل (اسپین) اور لا کمیون (فرانس) کے نمائندوں نے بات رکھی۔ لاطینی امریکی دایاں بازو: بولسونارو کے معاملے پر، برازیل کے نمائندوں نے بات رکھی۔
الجینڈرو بوڈارٹ (آئی ایس ایل کے کوآرڈی نیٹر، ارجنٹائن کے MST-FITU کے رہنما)، عمران کامیانہ (طبقاتی جدوجہد، پاکستان)، وی یو ارسلان (ایس ای پی، ترکی) اور جواکین آرانیڈا (موویمینٹو اینٹی کیپٹیلیسٹا، چلی)، نظام، انقلابات اور بین الاقوامی تنظیم پر مرکزی اختتامی کانفرنس کے انچارج تھے۔ تمام نوجوانوں سے پہلے انہوں نے بین الاقوامی سیاسی صورتحال، نوجوانوں پر سرمایہ دارانہ بربریت کے نتائج اور دنیا میں ان کی قیادت میں ہونے والی بغاوتوں اور انقلابات پر مرکزی تصورات پر زور دیا اور کھلے امکانات اور انقلابی تنظیم کو ہر چیز کو تبدیل کرنے کے ایک طریقے کے طور پر بات رکھی۔