پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین

راولپنڈی

مورخہ 24 جنوری بروز منگل پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین، میونسپل لیبر یونین ’CBA‘ میٹروپولیٹن راولپنڈی اور جوائنٹ ایمپلائز یونین سول ایوی ایشن کے زیر اہتمام آٹے کے مصنوعی بحران، مہنگائی، نجکاری، ائیر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ اور ریلوے یونینز پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آئی ایم ایف کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر میونسپل لیبر یونین نثار کیانی اور سرپرست اعلیٰ راجہ مجید نے کہا کہ موجودہ آٹے کے مصنوعی بحران، مہنگائی او ر آئی ایم ایف کی ایما پر مزدور دشمن اقدامات نے پہلے سے تباہ حال محنت کشوں کی زندگیوں کو مزید اجیرن بنا دیا ہے۔ نجکاری، ڈاؤن سائزنگ، ائیر پورٹ اور واپڈا کے فیڈرز کی آؤٹ سورسنگ جیسے مزدور دشمن اقدامات سے چند مٹھی بھر سرمایہ داروں کی تجوریوں کو مزدوروں کا استحصال کر کے بھرا جائے گا اور جب تک یہ طبقاتی نظام رہے گا یہی ہوتا رہے گا۔ پاکستان میں ہر نئی حکومت سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹہراتے ہوئے خود کو عوام کے مسائل سے بری الذمہ قرار دیتی رہی ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس طبقاتی نظام معیشت میں محنت کشوں کے مسائل کا حل کسی صورت ممکن نہیں۔ طلبہ، مزدور اور کسان اتحاد ہی وہ حل ہے جو سماج کو طبقات سے آزاد کر کے ایک ایسے سماج کی بنیاد رکھ سکتاہے جہاں انسان اپنے آپ کو حقیقی طور پر انسان تصور کر سکے۔ دیگر مقررین میں پیپلز یونٹی پی آئی اے کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار اور سینئر نائب صدر شعیب خان، ریلوے محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ عمران، ریلوے لیبر یونین ڈیزل ورکشاپ کے صدر آصف رسول، جوائنٹ ایمپلائز یونین سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ خالد محمود، پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز، پی ایم ڈی سی ’CBA‘ یونین کے صدر افضل قریشی، آل ورکرز الائنس یونین یوٹیلٹی سٹور کے سیکرٹری جنرل سید عارف شاہ، یونائیٹڈ سٹاف آرگنائزیشن ریڈیو پاکستان کے سیکرٹری جنرل محمد اعجاز، ایپکا کے مرکزی نائب صدر شہزاد منظور کیانی، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن یونین کے صدر راجہ پرویز اختر، پرویز چیدا، اتحاد ورکرز یونین پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری سید ذیشان شاہ، پیپلز ڈیموکریٹ یونین سٹیل ملز پاکستان کے صدر خاور قریشی، آئیسکو واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل سیکرٹری عمران خان، آر ایس ایف راولپنڈی اسلام آباد کے صدر معیز اختر سمیت دیگر رہنما راجیش کمار، رانا امجد، رحمان مانی، حمزہ علی، عمر عبداللہ خان، جے کے این ایس ایف کے رہنما اسرار ملک، حنان خان، پیپلز ریولوشنری فرنٹ کے آرگنائزر ابرار لطیف، پی ٹی یو ڈی سی شمالی پنجاب کے آرگنائزر آصف رشید اور جنرل سیکرٹری شاہد رشید نے مشترکہ جدوجہد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔

لاہور

پاکستان ٹریڈیونین ڈیفنس کمپئین کی ملک گیر احتجاجی کال کے سلسلے میں 29 جنوری کو لاہور کے انڈسٹریل ایریا کاہنہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں انڈسٹریل ایریا کے محنت کشوں سمیت پی ٹی یو ڈی سی اور آر ایس ایف لاہور اور قصور کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما صدام اور فیاض احمد، آر ایس ایف لاہور کے رہنما ارشد علی اور جے کے این ایس ایف کے رہنما مجیب اکبر سمیت آر ایس ایف کے مرکزی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

حسن ابدال

مورخہ 27 جنوری بروز جمعہ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن اور پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک کے زیر اہتمام آٹے کی مصنوعی قلت، مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کے بل میں اضافے، پاکستان ریلوے میں مزدور یونین پر پابندی، مارگلہ ٹیکسٹائل ملز اور کے ایس بی کمپنی سمیت ہر ادارے میں محنت کشوں کے استحصال کے خلاف صدر پیپلز لیبر بیورو ضلع اٹک سراج گل خٹک کی قیادت میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سراج گل خٹک نے کہا کہ آج بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے اور اشیا خوردونوش کی گراں قدری نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ حکمران طبقات آئی ایم ایف کی مزدور دشمن پالیسیاں لاگو کر کے عوام کا معاشی قتل کر رہے ہیں۔ دیگر مقررین میں پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر چنگیز ملک، ایڈووکیٹ شاہد انور اور مزدور رہنما شاہد رشیدسمیت صدر پی ایل بی خان ولی اور طالب علم رہنما حسن عزیز نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اور عزم کیا کہ ہم مزدوروں، طلبہ اور کسانوں کے استحصال کے خلاف ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رحیم یار خان

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی مہنگائی مخالف ملک گیر احتجاجی کال کے سلسلے میں 23 جنوری کو رحیم یار خان پریس کلب کے سامنے مہنگائی، آٹے کی قلت، نجکاری اور آئی ایم ایف کی طرف سے سامراجی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پی ٹی یوڈی سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری قمر الزماں اور مرکزی رہنما حیدر چغتائی سمیت پی ایس ایف، آر ایس ایف کے کارکنان اور مزدور تنظیموں کے ساتھیوں نے شرکت کی۔

حیدر آباد

مورخہ 22 جنوری 2023ء کو پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آئی ایم ایف کی مزدور دشمن پالیسیوں، آٹے، تیل، گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے، اداروں میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی اور نجکاری کے خلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ٹریڈ یونین رہنماؤں، اساتذہ، طلبا و طالبات اور محنت کشوں نے بھر پور شرکت کی۔ مظاہرین سے پی ٹی یو ڈی سی رہنماؤں جے پرکاش، ایسر داس سمیت نادر ا ملازمین بحالی تحریک کے کنوینیر رضا خان سواتی، آریس ایف کے رہنما مشعود لغاری، راہول ڈیسر، سارنگ جام، ایپکا کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد درانی، پ ٹ الف کے رہنما سید حاجی شاہ، ریلوے محنت کش یونین کراچی ڈویژن کے نائب صدر عزیز احمد کھوسو، ریلوے ورکرز یونین کے ڈویژنل آرگنائزر غلام عباس لغاری، ایچ ڈی اے ایمپلائز یونین کے رہنما اسلم عباسی، چوڑی ورکرز یونین کے ریحان یوسف زئی، پروگریسو رائیٹرز ایسوسی ایشن حیدر آباد کے صدر نوید احمدخاصخیلی و دیگر نے خطاب کیا۔

 

میرپور خاص

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی ملک گیر احتجاجی کال کے سلسلے میں 23 جنوری کو میر پور خاص پریس کلب کے سامنے مہنگائی، آٹے کی قلت، نجکاری اور آئی ایم ایف کی طرف سے سامراجی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے پی ٹی یو ڈی سی کے مرکزی رہنما محمد حسین آریسر نے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کی اجرت میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ کیا۔

سیہون

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی ملک گیر احتجاجی کال کے سلسلے میں 23 جنوری کوسہون پریس کلب کے سامنے مہنگائی، آٹے کی قلت، نجکاری اور آئی ایم ایف کی طرف سے سامراجی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شہداد کوٹ

مورخہ 22 جنوری 2023ء کو مہنگائی، نجکاری، ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی اور غربت کے خلاف پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی جانب سے شہداد کوٹ میں احتجاجی مظاہرا کیا گیا۔

گلاب لغاری

پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین اور انقلابی ہاری جدوجہد کی قیادت میں گلاب لغاری کی عوام نے آٹے کی قلت اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف اچانک چوک سے پریس کلب گلاب لغاری (ضلع بدین) تک ریلی نکالی۔ ریلی میں محنت کشوں اور کسانوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے پی ٹی یو ڈی سی کے رہنما کریم لغاری، مولا بخش لغاری اور اشرف لغاری نے خطاب کیا۔

بھان سید آباد