طبقاتی جدوجہد

2008ء کے بعد سرمایہ داری کے گہرے بحران نے ساری دنیا کو ایک نئے خلفشار میں مبتلا کر دیا ہے۔ شدت پکڑتی سامراجی چپقلش، ماحولیاتی تباہی اور سیاسی معاشیات کے سلگتے تضادات ایک کثیر الجہتی بحران میں یکجا ہو کے انسانیت کو مکمل تباہی کی طرف دھکیلتے جا رہے ہیں۔ موجودہ سالوں میں انتہائی دائیں بازو کے رجحانات کے ابھار کا مظہر بھی صورتحال کی سنگینی کی عکاسی کرتا ہے۔ لیکن پھر دنیا بھر میں مزاحتمی تحریکوں، احتجاجوں اور طبقاتی بغاوتوں کا سلسلہ بھی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مسلسل جاری ہے۔ یہ حالات سائنسی بنیادوں پر گہرے تجزئیے اور تناظر کی تشکیل کے متقاضی ہیں تاکہ انقلابی حکمت عملی کو ٹھوس بنیادوں استوار کیا جا سکے۔ اس حوالے سے ہم ’طبقاتی جدوجہد‘ کی 41ویں کانگریس کی دوسری مجوزہ دستاویز ’سوشلزم یا بربریت: عالمی صورتحال، پیش منظر اور لائحہ عمل‘ شائع کر رہے ہیں جس میں بین الاقوامی سطح پر جاری کلیدی معاشی، سیاسی و سماجی عوامل کا احاطہ کیا گیا ہے اور آنے والے دنوں کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنے اور پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔